اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

رومانیہ کی ڈاکٹر سرگودھا کے نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان آ گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2022 |

سرگودھا(این این آئی)رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر سرگودھا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پرمحبت میں گرفتار رومانیہ کی لیڈی ڈاکٹر سرگودھا کے نوجوان پر دل ہار کر شادی کرنے کیلئے پاکستان آئی۔

سرگودھا کے نوجوان محمد عرفان سے یورپین لیڈی ڈاکٹر لینہ کلڑرسہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ جس کے بعد دوستی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی اور انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔لیڈی ڈاکٹر نے سرگودھا پہنچ کر مقامی عالم دین کے ہاتھوں اسلام قبول کیا جس کے بعد جوڑے نے مقامی عدالت میں نکاح کرلیا اس موقع پر ڈاکٹر لینہ کلڑرسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور پاکستان کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔52 سالہ لیڈی ڈاکٹر کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے شادی کی تقریب سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی دولہا اور گھر والے خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ سوشل میڈیا پرمحبت میں گرفتار رومانیہ کی لیڈی ڈاکٹر سرگودھا کے نوجوان پر دل ہار کر شادی کرنے کیلئے پاکستان آئی۔سرگودھا کے نوجوان محمد عرفان سے یورپین لیڈی ڈاکٹر لینہ کلڑرسہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ جس کے بعد دوستی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی اور انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…