اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے، عائشہ گلالئی کا مطالبہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)جماعت الصْفّہ کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہپاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، عمران خان کی آڈیو ویڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد قوم کو احساس ہوگیا کہ 2017 میں نے قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی، ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں تھا کہ عمران نیازی مجھے ایسے بیہودہ پیغامات کیسے بھیج سکتا ہے، مغرب میں سیاسی پارٹی کے سربراہ مالی یا اخلاقی کرپشن میں ملوث پایا جائے تو کارکن خود کہتے ہے کہ استعفی دیں۔ انہوں نے کہا عمران نیازی میں کوئی شرم و حیاء ہے؟ عمران خان کے دو چہرے ہیں کیونکہ وہ منافق انسان ہے، اْس کا ایک چہرے اسلامک ٹچ اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے، پی ٹی آئی کی فحاشی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل داو پر لگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو انتقام پر یقین رکھتا ہے، عمران خان مہنگائی کے خلاف نہیں اسٹبلشمنٹ سے بدلہ لینے کیلیے سڑکوں پر نکل رہا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدار مین لے کر آؤ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے حکم پر بنوں میں میری بہن کے اسپتال پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا اور پھر انہیں ’عمران خان نے مشیر قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دراصل سری لنکا بن چکا ہے کیونکہ اب صوبے کو کوئی قرضہ نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں دہشت گردی بھی عروج پر ہے اور پی ٹی آئی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…