بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں، عائشہ گلالئی عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے بے ہودہ پیغامات پر کھل کر بول پڑیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)جماعت الصْفّہ کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہپاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ  پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے،

عمران خان کی آڈیو ویڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد قوم کو احساس ہوگیا کہ 2017 میں نے قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی، ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں تھا کہ عمران نیازی مجھے ایسے بیہودہ پیغامات کیسے بھیج سکتا ہے، مغرب میں سیاسی پارٹی کے سربراہ مالی یا اخلاقی کرپشن میں ملوث پایا جائے تو کارکن خود کہتے ہے کہ استعفی دیں۔ انہوں نے کہا  عمران نیازی میں کوئی شرم و حیاء ہے؟ عمران خان کے دو چہرے ہیں کیونکہ وہ منافق انسان ہے، اْس کا ایک چہرے اسلامک ٹچ اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے، پی ٹی آئی کی فحاشی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل داو پر لگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو انتقام پر یقین رکھتا ہے، عمران خان مہنگائی کے خلاف نہیں اسٹبلشمنٹ سے بدلہ لینے کیلیے سڑکوں پر نکل رہا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدار مین لے کر آؤ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے حکم پر بنوں میں  میری بہن کے اسپتال پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا اور پھر انہیں ’عمران خان نے مشیر قرار دیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دراصل سری لنکا بن چکا ہے کیونکہ اب صوبے کو کوئی قرضہ نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں دہشت گردی بھی عروج پر ہے اور پی ٹی آئی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…