بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے الے پارٹی ایم این ایز کے نام مانگ لئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ایم این ایز کے نام مانگ لیے۔ذرائع نے بتایاہیکہ عمران خان نے معاملے پر سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی کے سربراہ مذاکرات کیلئے پارٹی کے مزید 4 ارکان کو شامل کریں گے۔

ذرائع پی ٹی آئی نے بتایاکہ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کرے گی، اسد قیصر 3روز میں عمران خان کو اسپیکر سے رابطہ کرنے والوں کے نام پیش کریں گے۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق اسد قیصر نے اس سے قبل عمران خان کو اسپیکر سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے پارٹی ارکان کو فوری سرکاری رہائش گاہیں بھی چھوڑنے کا حکم دے دیا۔عمران خان نے ہدایت کی کہ ارکان قومی اسمبلی ایک ہفتے کے اندر سرکاری رہائش گاہیں چھوڑ دیں، سرکاری مراعات لینے والے ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش مسترد کر دی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تحریک انصاف کے وفد کی استعفوں کی منظوری کے معاملے پر ملاقا ت کے بعد سابق سپیکر اسد قیصر نے پارٹی سربراہ عمران خان کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ واپسی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولا ناکام ہو چکا۔ایوان کی کوئی حیثیت نہیں۔8 ماہ میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو دیوالیہ اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے آئی ہے۔کرپٹ چوروں کا مقصد اپنے خزانوں میں اضافہ کرنا اور کیسز ختم کروانا ہے۔

دوسری جانب میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران راجہ پرویز اشرف نے ا ستعفے نہ دینے والے اراکین اور خفیہ رابطوں سے گفتگو کرنے والے پی ٹی آئی ارکان سے متعلق معاملہ وفد کے سامنے رکھ دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی کی جانب سے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ لینے کا بھی دعویٰ کیا۔

راجہ پرویز اشرف کے انکشافات کے بعد پی ٹی آئی وفد ایک دوسرے کو دیکھنے لگا۔ اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا کہ ہم اس بارے میں عمران خان سے بات کرکے آپ کو بتائیں گے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی ممبران کی استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کو قومی اسمبلی میں آنے کی دعوت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…