جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

آمدن سے زائد اثاثے، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (آئی ا ین پی ) احتساب عدالت نےسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ کرا چی کی احتساب عدالت میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی

اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آغا سراج کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے اعلان پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیاں 5 سال کے لیے ہوتی ہیں ان کو توڑنے کے لیے وجوہات چاہیے ہوتی ہیں، جو ممبران اسمبلی توڑنے کی قرارداد لاتے ہیں سپیکر ان کو چیمبر میں طلب کرتا ہے، ممبران کو اسمبلی توڑنے کی وجوہات سپیکر سامنے بیٹھ کر لکھنا ہوتی ہیں، اس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ آغا سراج درانی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…