منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

روٹی 25، نان 35 کا ہونے جارہا ہے، مہنگائی نے 75 سالہ ریکارڈ توڑ دیے

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ تجربہ کار حکمرانوں کے دور میں روٹی 25 اور نان 35 کا ہونے جارہا ہے، مہنگائی نے 75 سالہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، 20لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں اور خدشدہ ہے کہ یہ تعداد50لاکھ تک پہنچ جائے گی،

سردیوں میں گیس کے ساتھ ساتھ بجلی کی بھی لوڈشیڈنگ ہو رہی لیکن حکمران دن رات سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مسئلہ صرف معاشی نہیں سیاسی بھی ہے،پاکستان میں آج جو مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس کی وجہ معاشی و سیاسی عدم استحکام ہے،اگر عوامی امنگوں کو رد کر کے کوئی لانگ ٹرم نگران سیٹ اپ بٹھایا بھی گیا تو یہ تجربہ بھی ناکام ہوگا،جو تجربے اس ملک کے ساتھ کیے گئے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، ہماری برآمدات کم ہو رہی ہیں،20 لاکھ سے زائد بیروزگار ہوگئے ہیں جب خدشہ ہے کہ یہ تعداد50لاکھ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہاکہنواز شریف اور شہباز شریف نے 2013 سے 18 کے عرصے میں مہنگے ترین پاور پلانٹس لگائے اور ایسے معاہدے کیے جن کا خمیازہ پاکستان کو مسلسل بھگتنا پڑ رہا ہے،ہمارا سرکلر ڈیٹ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بجلی مزید 31 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے جو کہ پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر اور صنعتوں کی بندش کا باعث بن رہی ہے،یہ ہیں وہ بارودی سرنگیں جو اسحاق ڈار اور نواز شریف نے پاکستان کے لیے بچھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…