بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

“مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا” رمیز راجہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، لندن (مانیٹرنگ  ڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے اپنی برطرفی کے بعد پہلی مرتبہ کھل کر بات کی اور کہا کہ” انہوں نے کرکٹ بورڈ میں ایسا حملہ کیا کہ  مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا، صبح یہ 17 بندے دندناتے پھر رہے تھے جیسے کوئی ایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا ہے”۔

بی بی سی اردو کے مطابق یوٹیوب چینل پر گفتگو میں اپنے دور کے اچانک خاتمے کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس سے انھیں چبھن اور درد ہوا۔رمیز راجہ کا کرکٹ کمنٹری میں واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھی کہنا تھا کہ پی سی بی انھیں واپس نہیں آنے دے گا۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے رمیز کا کہنا تھاکہ یہ کھیل کرکٹرز کا ہے، یہ کرکٹرز کی پلیئنگ فیلڈ ہے، یہاں پر باہر سے جب آ کر لوگ حملہ کرتے ہیں اور پھر سمجھتے ہیں کہ آپ جو کام کر رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، ایک بندے کو لانے کے لیے آپ نے پورا آئین بدل دیا۔ ان کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، یہ میں نے دنیا میں کہیں ہوتے ہوئے نہیں دیکھا، ایک طور طریقہ ہوتا ہے اور وہ بھی سیزن کے درمیان، آپ نے چیف سیلیکٹر بدل دیا، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہوئی ہے، آپ لوگوں کو عزت کے ساتھ روانہ کرتے ہیں۔سابق چیئرمین کاکہناتھاکہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا پلیئنگ فیلڈ ہے، آپ کو چبھن اور درد ہوتا، کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی مسیحا آ گیا ہے جو پتا نہیں کرکٹ کو کہاں سے کہاں لے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…