پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا آخری موقع

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا آخری موقع

کراچی(آئی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے متروکہ نوٹوں کی تبدیلی کیلئے 31 دسمبر کو بھی فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹوں کے تبادلے کی مقررہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔یہ بینک نوٹ صرف اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے ہی تبدیل کروائے جاسکتے ہیں، اسی لیے اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کیلئے جمعہ 30 دسمبر 2022 اور ہفتہ 31 دسمبر 2022 کو رات 8 بجے تک ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایس بی پی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ شہری 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹ 31 دسمبر 2022 تک یا اس سے قبل تبدیل کرالیں، مقررہ تاریخ گزرجانے کے بعد یہ نوٹ تبدیل نہیں کروائے جاسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…