جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

ملک میں 22کمپنیوں کو الیکٹرک بائیک بنانے کے لائسنس جاری

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیک بنانے کے لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، الیکٹرک بائیک کے فروغ سے ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے

سینئرپارلیمنٹرین چوہدری اشرف کی 53 سال پرانے کیس میں گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا، اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے ختم کردیا جائیگا۔ وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔وفاقی کابینہ نے خصوصی اکنامک زونز میں ون ونڈو آپریشنز سے متعلق سہولیات دینے کے لیے ون اسٹاپ سروس ایکٹ کی منظوری دے دی، تاج فیلڈ میرپور خاص کو تجارتی حیثیت دینے کیلئے 14.11مربع کلومیٹرکمرشل بنیادوں پر ڈیکلئیرکرنیکی منظوری بھی دی گئی،کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 دسمبر اور 15 نومبر کے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، کابینہ کمیٹی نجکاری کے 26 دسمبر کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔وزارت صنعت و پیداوار نے الیکٹرک بائیک کو ملک بھر میں عام کرنے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیک بنانیکے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، پاکستان میں الیکٹرک بائیک کے فروغ سے ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہوگی، ماحول دوست الیکٹرک بائیک کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بھی بنے گی، ملک میں پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو

مرحلہ وار الیکٹرک بائیک سے تبدیل کیا جائیگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکل اور آٹو رکشا بنا رہی ہیں، ملک میں سالانہ 6 ملین موٹر سائیکل بنانیکی سہولت موجود ہے۔کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں توانائی سے متعلق

کفایت شعاری اپنانیکی اشدضرورت ہے، ہمیں اپنے رویے اور اطوار بدلنیکی فوری ضرورت ہے، امپورٹ بل میں کمی کے لیے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد اور متبادل توانائی کااستعمال ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے وزیر توانائی کو ونڈ پاور کی استعداد سے متعلق تفصیلی رپورٹ کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت 30 فیصد کم کرنے سے متعلق کمیٹی بنانیکی بھی ہدایت کی،کمیٹی میں وزیرتوانائی، وزیرمنصوبہ بندی، وزیرمملکت پٹرولیم اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…