ابو ظہبی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا،امارا تی میڈیا کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جنوری 2023سے ہوگا،چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا،امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی،دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کیلیے کوشش کرسکیں گے، حکام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔
یو اے ای کا سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبارکیلئے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
سونا مہنگا اور چاندی سستی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے



















































