جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ابھی مجھے بھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہاہے، حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کیلئے راضی ہونا ضروری ہے،ملک کو لوٹنے والے دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو میثاق معیشت کیسے کریں،

قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور اس کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ زمان پارک میں سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، آئندہ عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینئرنگ ہوئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا۔ ابھی مجھے بھی الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم پارٹی بن کر رہ گئی ہے، انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر)باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے،جنرل (ر) باجوہ نے ملک پر بڑا ظلم کیا، کیا وجہ تھی گروتھ دکھاتی حکومت کو گھر بھجوا دیا گیا، آج ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑے ہیں،ان کے نزدیک سیاستدانوں کی کرپشن بے معنی تھی، موجودہ ٹولے نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے 1100ارب روپے کرپشن کے کیسز ختم کرا لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں،دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو میثاق معیشت کیسے کریں؟۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ڈیفالٹ کا خطرہ 5فیصد تھا جوآج 90فیصد ہو چکا ہے، ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے، قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور ہم اس کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…