اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

اسٹیٹ بینک کا پاکستان میں 8 ماہ سے امپورٹ پر عائد سخت ترین پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان میں 8 ماہ سے امپورٹ پر عائد سخت ترین پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات پر پابندیوں کے مئی اور جولائی میں جاری اپنے سرکلرز واپس لے لئے۔نئے سرکلر کے مطابق درآمدات پر عائد 8 ماہ سے سخت ترین پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

مرکزی بینک نے مئی اور جولائی میں جاری کئے گئے سرکلرز واپس لے لئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 جنوری سے نئی ہدایات پر عملدرآمد کا سرکلر نمبر 20 مجاز فارن ایکسچینج ڈیلرز کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گندم، کوکنگ آئل، فارماسیوٹیکل درآمد کیلئے سب سے پہلے ڈالرز دیئے جائیں، جان بچانے والی ادویات اور سرجیکل آلات کی درآمد کیلئے بھی سب سے پہلے ڈالرز دیئے جائیں۔سرکلر کے مطابق درآمدات پر پابندی کے حوالے سے بنائے گئے چیپٹر 84، 85 اور 87 ختم کردیئے گئے ہیں۔سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات کو ترجیح دینے کے حوالے سے 5 کیٹیگریز بنادیں جس میں لازمی اشیاء ، انرجی، صنعتوں کے پرزہ جات، زرعی درآمدات اور موخر ادائیگی والی درآمدات شامل ہیں۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور کوئلے کی درآمد کیلئے ترجیحا ًڈالرز فراہم کئے جائیں، برآمدی صنعتوں کے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد کیلئے بھی ڈالرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، زرعی شعبے کیلئے کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات کی درآمد کی بھی اجازت دیدی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…