اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

سال 2022 کے بہترین کھانوں والے ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان کا نام بھی شامل

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) سال 2022 کے بہترین کھانوں والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی جس میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔سیاحت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ٹیسٹ اٹلس نے سال 2022 کے

بہترین کھانوں والے 95 ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں اٹلی پہلے، یونان دوسرے اور اسپین تیسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست کے مطابق بھارت کے کھانے پانچویں نمبر پر بہترین قرار دیئے گئے جبکہ اگر دیکھا جائے تو پاکستان اور بھارت کے کھانوں میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے۔ٹیسٹ ایٹلس نے اپنی ایک ٹویٹ میں تسلیم کیا کہ ہر سال اس فہرست کے شائع ہونے پر لوگ کافی غصے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ سفارتخانوں سے بھی کالز موصول ہوتی ہیں لیکن انہوں نے اس ردعمل کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔ساتھ ہی ٹیسٹ اٹلس نے یہ فہرست ترتیب دینے کا طریقہ کار واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ڈیٹا بیس میں دنیا بھر سے 15 ہزار سے زائد کھانوں کی ڈشز اور اجزا ء موجود ہیں، جن پر لوگ سال بھر اپنی رائے دیتے ہیں۔صارفین نے اپنی ٹویٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا بنگلہ دیشی اور پاکستانی ڈشز بھارتی کھانوں سے مختلف ہیں؟، تو پھر یہ فہرست میں اتنا نیچے کیوں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…