اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کو خواب آنے لگے، آئندہ سال جرمنی ، فرانس کی جنگ ہونے سمیت 10 پیشگوئیاں کر دیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

ماسکو (آن لائن) روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کو خواب آنے لگے۔ دس پیشگوئیاں کر دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظور وسان کی طرح روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے بھی کچھ پیشگوئیاں کردیں۔

دیمتری میدودیف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال نو پر ہر شخص مفروضے پیش کرتا ہے،کیوں نہ میں بھی ان میں شامل ہوجاؤں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے برس پیٹرول کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائیں گی اور گیس کی قیمت 5 ہزارڈالر فی ایک ہزار کیوبک میٹر ہو جائے گی۔دیمتری میدودیف کے مطابق برطانیہ ایک بار پھر یورپی یونین کا حصہ بن جائیگا اور شمالی آئرلینڈ آزادی حاصل کر کے آئرلینڈ کا حصہ بن جائے گا۔اس کے علاوہ یوکرین کے مغربی علاقوں پر پولینڈ،ہنگری قابض ہو جائیں گے جبکہ جرمنی پر دائیں بازو کے انتہا پسند حکمرانی حاصل کر لیں گے۔دیمتری میدودیف نے پیش گوئی کی کہ جرمنی اور فرانس کی جنگ ہوگی،یورپ تقسیم ہو جائے گا۔اس کے علاوہ روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے امریکا میں خانہ جنگی کی پیشگوئی بھی کردی۔ان کے مطابق امریکی ریاستیں کیلیفورنیا اور ٹیکساس آزاد ممالک بن جائیں گی جبکہ ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں کامیاب ہو جائیں گے اور یورو اور ڈالر کو عالمی سطح پر مسترد کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…