جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

پی ڈی ایم، پی پی اورپی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے استعمال کیا ،ٹرائیکا نے مل کر عوام کا استحصال کیا‘ سراج الحق

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے استعمال کیا اور ٹرائیکا نے مل کر عوام کا استحصال کیا، فوجی گملوں میں پلنے والوںکی نظر ہر لمحہ پنڈی کے گیٹ نمبر 4 پر ہے۔ ملک مافیاز، قبضہ گروپوں، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کے چنگل میں ہے، پاکستان کے اندر دو پاکستان بن چکے،

ایک ظالم اشرافیہ دوسرا مجبور مظلوم کروڑوں افراد کے لیے، حکمران جماعتوں کی پالیسیوں میں تسلسل، انہوںنے مل کر ملک کی معیشت اور اخلاقیات کا جنازہ نکالا، حکمران اشرافیہ ایکسپوز ہو گئی، یہ دو فیصد لوگ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملک کو انقلاب کی ضرورت ہے،آئین و قانون اور عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہو گی، جماعت اسلامی کا پیغام اسلامی انقلاب کا پیغام ہے، یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے۔ وہ منصورہ میں اسلامک لائرز موومنٹ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔امیر جماعت اسلامی نے گوادر کے پرامن مظاہرین پر پولیس کریک ڈائون کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مرکزی و صوبائی حکومت کے غیر جمہوری اور غیر آئینی ظالمانہ اقدام کے خلاف بدھ 28دسمبر کو تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوںنے کہا کہ گوادر کے عوام اپنا حق مانگ رہے ہیں، جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ امیر جماعت نے اسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے تین روز قبل انتخابات ملتوی کرنے پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا الیکشن کمیشن ایسے فیصلے کن لوگوں کی ڈکٹیشن پر کرتا ہے، عوام کو ان کے بنیادی حق سے کیسے محروم رکھا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات کو سات بار ملتوی کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ امن اور رزق ہر ذی حیات کی بنیادی ضرورت ہے، مگر پاکستان میں اس وقت خوف اور بھوک کا راج ہے۔ ملک پر 35برس ڈکٹیٹروں اور بقیہ عرصہ نام نہاد جمہوری لیڈروں نے حکومت کی۔ سندھ میں گزشتہ ساڑھے 14برسوں سے پیپلزپارٹی جب کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت میں ہے جو ملک کی 15کروڑ آبادی اور تقریباً 55فیصد سے زائد رقبہ پر مشتمل ہے،

مرکز میں 14رکنی پی ڈی ایم اتحاد اور اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی انہی پارٹیوں کی حکومت ہے، پنجاب پر سالہاسال ن لیگ نے حکمرانی کی، یہ لوگ اپنی کارکردگی بتائیں؟ اقتدار میں آ کر ان حکمرانوں نے خزانہ اور توشہ خانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، یہ حکمران ایکڑوں پر محیط بنگلوں میں رہتے ہیں،

ان کے بچوں اور فیملیز کے لیے سرکاری گاڑیاں، سرکاری سیکیورٹی اور سرکاری پروٹوکول ہے، ان کی اولادیں بیرون ملک پڑھتی ہیں جو اس فرسودہ نظام کی حفاظت کے لیے اگلی نسل کے طور پر تیار ہو رہی ہیں، یہاں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر اور جو پڑھ رہے ہیں انھیں تعلیمی اداروں میں بنیادی انفراسٹرکچر، اساتذہ تک میسر نہیں، ان حکمرانوں نے مل کرکشمیر کو بھارت اور ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا،

سابق آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے میں یہ سب ایک تھے، ایف اے ٹی ایف کے 33قوانین انھوں نے مل کر پارلیمنٹ سے پاس کروائے، آئی ایم ایف کے دبائو پر سٹیٹ بنک کو خودمختاری دی، یہ امریکا سے ڈکٹیشن لیتے ہیں، معیشت کی تباہی میں یہ برابر کے ذمہ دار، انہوںنے ملک کو 62ہزار ارب کا مقروض کیا،

زراعت تباہ کی، صنعت کا بیڑہ غرق کیا، کرپشن کو رواج دیا اور پاکستان کے جغرافیہ اور نظریہ سے غداری کی، انھوں نے مل کر ملک کو اسلامی نظام کی منزل سے دور رکھا۔امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے، یہاں غربت، جہالت، بے روزگاری،

مہنگائی کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں، ملک میں 75برسوں سے لوٹوں، نوٹوں اور بوٹوں کی سیاست جاری ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کرپٹ اشرافیہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…