اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

چودھری شجاعت حسین نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے حسین کا پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت نوید انور چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ دیاجس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، سینیٹر مشاہد حسین سید اور چوہدری شافع حسین سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی شرکت کی۔

بعدازاں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے۔ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے۔اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی ۔ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا ۔اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا۔انہوںنے کہاکہ کیا انتخابات مہنگائی بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں ۔پاکستان کء بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی ۔اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی ۔میں نے اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے ۔نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے ،اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا،بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں،وہ طاقتیں خطہ میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں ۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے ۔عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ۔عوام نے انہیں منتخب کرکے بھیجا ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں ۔اگر انہوں نے صرف تنخواہ اور دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…