ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے روز ان کو موت کا فرشتہ نظر آنے کا حیران کن واقعہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کو کیا اپنی موت کا پہلے سے علم تھا؟واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مصنف ہیرالڈ منوز کی کتاب ’گیٹنگ اوے ود مرڈر‘ (Getting away with Murder) میں ایک واقعہ بیان کیا گیا ہے،

جس کے مطابق 2007 میں پاکستان واپسی سے قبل بے نظیر بھٹو امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر ایسپن جا رہی تھیں۔صنف کے مطابق طیارے میں امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اور ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق طیارے کی میزبان نے بینظیر کو تندور سے براہِ راست نکلی ہوئی تازہ تازہ کوکیز کھلانے کی پیش کش کی۔بے نظیر بھٹو نے شائستگی سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان دنوں میں اپنا وزن کم کر رہی ہوں، تاہم 1 سیکنڈ کے اندر ہی انہوں نے ایئر ہوسٹس کو واپس بلایا اور کہا کہ چلو کھلا دو، اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ مجھے چند مہینوں میں مر ہی جانا ہے۔راولپنڈی میں پیپلز سیکرٹریٹ کے سابق انچارج ابن رضوی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ لیاقت باغ کے جلسے کے روز بے نظیر بھٹو انتہائی خوش تھیں اور ان کے چہرے پر الگ ہی رونق تھی۔ان کا کہنا ہے کہ اس روز ایک عجیب واقعہ پیش آیا، بے نظیر بھٹو بار بار سامنے درخت کو دیکھتی تھیں، کبھی اپنی قریبی ساتھی ناہید خان سے کہتیں کہ سامنے درخت پر کون بیٹھا ہے، اسے اُتارو گر جائے گا۔ابن رضوی نے بتایا کہ ناہید خان نے منع کر دیا کہ وہاں کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پھر محترمہ بے نظیر بھٹو نے مخدوم صاحب سے یہی بات کہی تو انہوں نے بھی کہا کہ کچھ نہیں ہے،

جس کے بعد انہوں نے جلسے میں موجود کسی اور فرد سے بھی یہی کہا تو انہوں نے بھی کچھ نظر آنے کی تردید کر دی۔ابنِ رضوی نے بتایا کہ اس موقع پر بے نظیر بھٹو شہید نے ناہید خان سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید میری نظر تھوڑی کمزور ہو گئی ہے،

کراچی میں کل کسی اچھے آئی اسپیشلسٹ سے ٹائم لے لو، مجھے نظر چیک کروانی ہے، مگر وہ دن پھر نہیں آیا۔راولپنڈی میں پیپلز سیکریٹریٹ کے سابق انچارج کے مطابق بعد میں ہمیں احساس ہوا کہ انسان کو موت سے قبل موت کا فرشتہ نظر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…