جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹویوٹا کے بعد پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی نے بھی اپنا پلانٹ بند کر دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی سب بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے اپنا پلانٹ بند کردیا ہے۔پاکستان میں پاک سوزوکی سب سے زیادہ موٹر کار تیار اور فروخت ہونے والی کمپنی ہے تاہم انڈس ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنا پیداواری یونٹ بند کردیا ہے۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے

جاری بیان کے مطابق پیداواری پلانٹ 2جنوری بروز پیر سے 6جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا۔ تاہم یکم جنوری کو اتوار جبکہ 7اور 8جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیر اعلانیہ طور پر 8دن کیلئے بند کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے اس صنعت کے اسٹیک پہولڈرز کے ساتھ گفت و شنید کریں۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ سے قبل ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ 30دسمبر تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کرچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…