اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آئندہ سال کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تفصیلات جاری

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے 2023میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکومتی اعلامیے کے مطابق ملک میں سال 2023میں 38عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16عام جب کہ 22اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5فروری 2023کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23مارچ 2023کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی،22سے 24اپریل 2023عیدالفطر کی 3چھٹیاں ہوں گی، جب کہ 30،29جون، اور یکم جولائی 2023کو عیدالاضحی کی 3چھٹیاں ہوں گی، 27 اور 28جولائی 2023کو 10،9محرم کی چھٹیاں ہوں گی،14اگست 2023کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 28ستمبر 2023کو عید میلادالنبی پر عام تعطیل ہوگی،9 نومبر 2023کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی، 25دسمبر 2023کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی، جب کہ 26دسمبر 2023کو مسیحی ملازمین کے لیے یوم کرسمس پر عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق 2023کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ سال 2023میں کل 16عام تعطیلات میں سے 2اتوار کے روز ہوں گی،2 جنوری، 22مارچ اور 3جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی، مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…