بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست اب دشمنی میں بدل چکی ہے، چوہدری نثار کا دعویٰ

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج اگر نیوٹرل ہے تو اچھی چیز ہے،فوج کو اپنا اور سیاست دانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ابھی نہیں سوچا کس جماعت میں جانا ہے ، (ن)لیگ اور پی ٹی آئی دونوں سے رابطہ ہے ،ہوسکتا آزاد الیکشن لڑکر پھر فیصلہ کروں ، اب گالی کی سیاست ہورہی ہے،

سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہو چکی ہے ۔ سابق وزیرداخلہ اور معروف سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان متحرک ہوگئے ،مورگاہ راولپنڈی میں نجی پروگرام میں دوستوں اور حلقہ احباب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ کیمرے بند کر کے رپورٹ کریں۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان موجود ہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ مجھے اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کرکے ہوا،میرے دوستوں نے سیاسی مہم کا آغاز کر دیا ہے ،میں حلقہ دس سے خود الیکشن لڑوں گا ،حلقہ دس بارہ سے اپنے امیدوار کھڑا کروں گا ۔چوہدری نثار نے کہاکہ مجھے اسلام آباد والے پانی دینے کیلئے تیار نہیں تھے میں نے مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے 35 سال کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی،آج کل بڑے بڑے لوگوں پر الزامات ہیں ،میں اس لئے خاموش بیٹھا ہوں کہ اب گالی کی سیاست ہورہی ہے ،میں نے جس پارٹی کے لئے کام کیا مگر ان کے خلاف بات نہیں کروں گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان میرے ساتھ بہت اچھا ہے ،میں اسکے خلاف بھی بات نہیں کروں گا ۔ انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست اب دشمنی میں بدل چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میرے ذہن میں جو خاکہ ہے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پیش کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ جو میرے حلقے سے کامیاب ہوا اس نے حلقے کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا ،

میرے حلقے سے کامیاب ہونے والے نے جعلی ڈگری سے ملک کی بدنامی کی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو شدید خطرات ہیں مگر ہم آپس میں دست وگریباں ہیں،معیشت یقینا بڑا مسئلہ ہے ،ہمارے ریزور خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں،ہماری معیشت جنگ زدہ ملک یوکرین کی طرح ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ میں وہی کچھ صحیح ہے جو نواز شریف کہتا ہے ،

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں وہی صحیح جو عمران خان زرداری کہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے مخالف نے اگر خدمت کا دسواں حصہ بھی کام کیا تو اسکو ووٹ دو،آپ مجھے ووٹ دیں گے تو شرمندگی نہیں ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے لوگ کہتے تھے کہ آپ خاموش بیٹھے رہے تو لوگ بھول جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ سچ کے ساتھ کھڑا ہوں ،سچ کے ساتھ ہی کھڑا رہوں گا۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کاغذ لہراتے ہوئے کہاکہ یہ وہ تمام کام ہیں جو میں نے کئے ،کروڑوں کے نہیں اربوں کے کام کئے ہیں،

میں کوئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہا اپنے حلقہ کے لوگوں کے پاس آیا ہوں،(ن )لیگ اور پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں ،حلقے کی عوام سے مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ فوج اگر نیوٹرل ہے تو اچھی چیز ہے،فوج کو اپنا اور سیاست دانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں جو ہورہا ہے اس سے مجھے دور رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سنا ہے کہ احتساب ہو رہا ہے مگر احتساب جب ہوا یکطرفہ ہوا۔سیاسی ہلچل میں عدلیہ کے کردار پر سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہاکہ اس پر کیا کہوں آپ مجھے گھیرے نہیں مہربانی ہوگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…