پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں، جنرل(ر)باجوہ سے رابطہ رہتا تھا،عمران خان کا اعتراف

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ سے رابطہ رہتا تھا لیکن اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں۔زمان پارک میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں، جنرل(ر)باجوہ سے رابطہ رہتا تھا،

انہوں سے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کررکھاتھا۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی کردار ادا کرسکتی ہے، اسٹیبلشمنٹ میں اوپر بیٹھا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے۔الیکشن کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ حکومت انتخابات2023سے آگے لے کر جانا چاہتی ہے، معاشی صورتحال میں انتخابات کو آگے لے کر جانا ممکن نہیں، معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے۔سابق آرمی چیف سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہاکہ جنرل(ر)باجوہ نے شہبازشریف کو جیل میں فون کرکے مزاج پرسی کی تھی تو میں نے ان سے پوچھا تھا یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ اگر شہبازشریف کی مزاج پرسی کرنی ہے تو جیلوں میں قید باقی لوگوں کا کیا قصور ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خوف کے باعث نوازشریف اور زرداری انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…