منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

ہم عمران نیازی کی طرح عوام کو سبز باغ نہیں دکھائیں گے، نواز شریف بھی متحرک

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)لندن میں بھی پنجاب کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر مسلم لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف متحرک رہے اس حوالے سے جائزہ اجلاس اور ملاقاتیں کیں۔ اس حوالے سے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سردار مہتاب عباسی، شیخ انصر عزیز،

ریٹائرڈ کرنل مبشر جاوید، مائزہ حمید، دانیال چوہدری اور دیگر لیگی رہنماؤں کی ملاقات۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ملاقات میں عدالتی فیصلو ں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کو زیادہ سے زیادہ کرنے پر میاں نواز شریف نے زور دیا۔میاں نواز شریف نے اپنے حق کیلئے آخری حد جانے کا بھی اعادہ کیا۔معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے انہوں نے اتحادی حکومت پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دے خاص طور پر پسے ہوئے طبقے کو اہمیت دی جائے اور مہنگائی میں کمی کیلئے جامع ریلیف پیکج تیار کیا جائے۔ہم عمران نیازی کی طرح عوام کو سبز باغ نہیں دکھائیں گے بلکہ مشکلات کے باوجود انہیں ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ملاقات میں عدالتی فیصلو ں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کو زیادہ سے زیادہ کرنے پر میاں نواز شریف نے زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…