جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان آڈیولیکس سے پریشان، اہم قدم اٹھا لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید آڈیولیکس کی روک تھام کے لئے اہم قدم اٹھا تے ہوئے لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک کی ازسرنوچیکنگ کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی جانب سے آڈیو

اورویڈیو ڈیوائسزچیک کرنے کیلئے اسپیشل برانچ کی ٹیم زمان پارک بلوائی گئی ہے ۔خصوصی ٹیم عمران خان کی رہائشگاہ کے تمام کمروں میں خفیہ آڈیو اور ویڈیو ڈیوائسز تلاش کررہی جبکہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔خیال رہے کہ 16دسمبر کو عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی تھی۔ آڈیو میں بشری بی بی سوال پوچھتی سنائی دے رہی ہیں کہ انعام خان آپ نے اصفر کو تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟ گھر میں باہر سے جو چیزیں آئیں ان کی تصویریں کیوں کھینچنی؟ گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتا ہے۔اس سے قبل 8دسمبر کو بھی تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی تھی۔ بشری بی بی مبینہ طور پر ذلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…