جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

قرآن مجید کی تلاوت کرتے رقص پر عوام میں غصہ مشہور مصری قاری کو معطل کردیا گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں سوشل میڈیا پر اس وقت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جب ایک مشہور قاری کو تلاوت کرتے ہوئے رقص نما حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد قرا کرام کی سنڈیکیٹ نے اس قاری کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور قاری اپنے ہاتھوں اور جسم سے رقص جیسی عیب دار حرکتیں کر رہا ہے۔ کلام مقدس کی سورہ شوری کی تلاوت کے دوران کی جانے والی ان حرکتوں سے اللہ تعالی کے کلام کا وقار اور تقدس مجروح کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے قرآن مجید کی بے ادبی قرار دیا ۔ ٹوئٹر پر یہ مطالبہ زور پکڑ گیا کہ اس قاری کے دوبارہ تلاوت کرنے پر پابندی لگائی جائے اور اس کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے۔مصر میں قرآن کریم کے قرآ کرام اور حفاظ کرام کی سنڈیکیٹ نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اس قاری کی تلاوت پر پابندی لگائی جائے گی اور اسے تحقیقات کے لئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔یہ تلاوت ریڈیو پر بھی پیش کی گئی تھی۔ سنڈیکیٹ نے مصری ریڈیو کے سربراہ اور ریڈیو میں مذہبی منصوبہ بندی کے سربراہ کو مذکور قاری کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا کہا اور پبلک پراسیکیوشن کو مطلع کرنے کے لیے معاملہ قانونی مشیر کو تفویض کرنے کی بھی ہدایت کی۔سنڈیکیٹ نے اعلان کیا کہ بغیر علم کے تلاوت کرنے یا پڑھنے کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 6 قاریوں کے خلاف پہلے قانونی اقدامات کیے گئے تھے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سنڈیکیٹ ایسے فاسق قرا کے خلاف قانونی اقدامات جاری رکھے گی جن کے لیے مشورے اور رہنمائی کے طریقے کارگر نہیں ہو رہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…