پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیرون ممالک اراکین اسمبلی کی واپسی کا وقت دینا چاہیے فواد چودھری کی پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ بیرون ممالک گئے اراکین اسمبلی واپس آجائیں،پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔

آئین کا احترام کریں،عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 پانچ اراکین پنجاب اسمبلی عمرہ کرنے گئے ہیں، ایک ایم پی بیٹے کی کیمو تھراپی کے لیے گئے ہوئے ہیں، اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ ایم پی ایز واپس آجائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، جمعہ کو پراسس شروع ہو گا اور ایک ہفتے میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، گورنر راج بھی نہیں لگے گا، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کے چہرے عوام کے ولن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملک کے مفاد میں نہیں قوم ایسے کردار اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی آئین کا آحترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے۔فواد چودھری نے کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…