ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

عمران خان اور پرویز الہی کو خود پنجاب اسمبلی توڑنے دی جائے،یہ آپس کی لڑائی میں ایکسپوز ہوں گے، نواز شریف کامشورہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٓاسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پیدا صورتحال اور حکومتی سیاسی حکمت عملی کیلئے نواز شریف سمیت پی ڈی ایم قائدین سے مشاورت کی ہے۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز الہی اور تحریک انصاف کو ایکسپوز ہونے دیں ہم میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب و خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابات کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں موجود پارٹی قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان و آصف علی زرداری سمیت دیگر اتحادی راہنماؤں سے بھی رابطہ کیا ۔وزیراعظم نے اتحادی قائدین سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی ۔وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے یا انھیں اعتماد کا ووٹ لینے کیلیے کہنے بارے پارٹی اراکین کی رائے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اکثریت پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نمبرز پورے ہونے کی صورت میں لانے کی حامی ہے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہدایت کی کہ اس معاملے کو بارٹر شیئر کے طور پر لیا جائے، اور پی ڈی ایم کو تمام فیصلوں میں شامل رکھا جائے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان نے یہ ہدایت بھی کی کہ فیصلہ سازی اور مشاورت کے سلسلے کو وسیع کریں۔ نوازشریف کا اس موقع پر کہناتھا کہ عمران خان اور پرویز الہی کو خود پنجاب اسمبلی توڑنے دی جائے۔یہ آپس کی لڑائی میں ایکسپوز ہوں گے۔نواز شریف نے چوہدری شجاعت کے لیے خصوصی پیغام بھجوایا ہے۔ نوازشریف نے کہا آپ ہمارے لیے ہمیشہ محترم رہیں گے، جو ہمارے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی مشاورت کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا پرویز الہی عمران خان کی وکٹ پر کھیل رہے ہیں۔

اصف زرداری نے کہا پنجاب کی صورتحال کو ایسے نہیں چھوڑسکتے ہمیں جلد متفقہ فیصلے لینا ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے حوالہ سے بھی اتحادیوں کے مابین مشاورت کی گئی اور مشاورتی عمل جاری رکھنے اور جلد ہی ڈی ایم اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پنجاب کی صورت حال پر پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وفاقی وزراء کو دیدیا ہے ۔وفاقی وز را پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔ نوازشریف کی ہدیات پر ن لیگا نے مشاورت مزید وسیع کر دی ہے کہ پہلے عدم اعتماد آئے گی یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…