اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں بھونچال ، خام تیل کی قیمتیں منہ کے بل آگریں

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل 2.17 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی بیرل 79 ڈالر پر آ گیاہے جبکہ امریکی خام تیل 1.82 ڈالر سستا ہونے کے بعد 74 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے ۔

امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے ، ڈاﺅجونز 1.66 فیصد،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2.09 اور نیسڈیک 2.72 فیصد گر ا ہے ۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ رات اسلام آباد میں ایک وڈیو کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10 روپے کمی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت 22 روپے 63 کمی کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کا اعلان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نہ کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…