پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار اور 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں ریکوڈک منصوبے سے پاکستانیوں کی قسمت چمک اٹھی

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی، ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹیڈیز کی تجدید کا کام شروع کردیا ہے، سربراہ بیرک گولڈ کارپوریشن

اسلام آباد(آئی این پی)ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو نے کہا ہے کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں مارک برسٹو کا کہنا تھاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹیڈیز کی تجدید کا کام شروع کردیا ہے، یہ فزیبلیٹی 2010اور2011 میں کرائی گئیں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028میں شروع ہوگی، ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی اور اس سے سالانہ 80ملین ٹن کی پروسیسنگ کی جائیگی۔ان کا کہنا تھاکہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی۔سربراہ بیرک گولڈ کارپوریشن کا کہنا تھاکہ یقینی بنارہے ہیں کہ بلوچستان کو اگلے سال سے فوائد پہنچنا شروع ہوجائیں، کمرشل پیداوار شروع ہونے پربلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…