جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے توہین رسالتؐ کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔جمعہ کے روزجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے توہین رسالتؐ کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے فرد جرم

میں تو دفعہ لگائی ہی نہیں، جب ملزم کو پتہ ہی نہیں کہ اس نے کیا جرم کیا ہے تو وہ اپنا مقدمہ کیسے لڑے گا، کیا یہ کیس295سی میں آتا ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایف آئی اے نے شکایت پر معاملے کی انکوائری کی۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کس جرم میں کیا دفعہ لگتی ہے، ایف آئی اے نے اس کیس میں اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے بھی لی، کونسل نے کہا کہ ملزم پر 295سی نہیں لگتی، اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے، جب ایک آئینی ادارے کی رائے پر عمل نہیں کرنا تو اسے بند کردیں۔ملزم کے وکیل نے بتایاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے8جون2022کو آئی تھی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے باوجود ضامنت مسترد کردی؟۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ مذہب کے بارے میں ہر کیس کا تعلق ریاست سے ہوتا ہے، مذہب سے متعلق معاملات افراد کے ہاتھوں میں نہیں دئیے جاسکتے بلکہ ریاستی مشینری کو انتہائی صلاحیت اور احتیاط سے دیکھنے چاہئیں، ان معاملات میں ریاستی مشینری کو افراد کے سامنے لیٹنا نہیں چاہیے، مذہب سے متعلق ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے فرد جرم عائد کی لیکن دفعہ نہیں ڈالا۔عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزید تفتیش کا کیس ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم زاہد محمود پر واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کا الزام ہے جس نے توہین رسالتؐ پرمبنی پوسٹ ڈالی، پوسٹ عربی میں ہے لیکن تفتیش خاموش ہے کہ شکایت کنندہ عربی جانتا ہے یا نہیں، شکایت کنندہ کو پوسٹ کے بارے میں کیسے معلوم ہوا، تفتیش میں اس بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے 6جون2022کو ملزم کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ضمانت مسترد کی تھی۔جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے ضمانت منظور کرلی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…