جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پتہ نہیں تھرڈ امپائر نے ری پلے میں کیا دیکھا، وقار یونس سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر برس پڑے

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دئیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے۔ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سعود شکیل 94رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ مارک ووڈ کی ایک گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں

کے پیچھے گئی جسے اولی پوپ نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا۔انگلش بالر، وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا، تھرڈ امپائر نے کئی بار ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سعود شکیل کے آؤٹ کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھرڈ امپائر کا فیصلہ میرے لیے حیران کن تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ میرے خیال میں گیند زمین پر لگ گئی تھی۔مجھے نہیں معلوم کہ تھرڈ امپائر نے ری پلے میں کیا دیکھا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ کرکٹ کے اصول اور روایت یہ ہے کہ اگر امپائر فیصلہ نہ کر پائے تو اس کا فائدہ بیٹسمین کو جاتا ہے۔پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھی سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگا کر امپائرنگ پر سوال اٹھا دیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھی سعود شکیل کو آؤٹ قرار دئیے جانے کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ میرے خیال سے یہ آٹ نہیں تھا۔سعود شکیل کو آؤٹ قرار دئیے جانے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر اسے متنازع کیچ قرار دیکر کہا گیا کہ شک کا فائدہ بیٹر کو جانا چاہیے تھا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا اولی پوپ نے کلین کیچ لیا؟۔خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو26 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سریز میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…