جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی اتحاد میں سب کچھ اچھا نہیں، کوئی بڑا طوفان برپا ہو سکتا ہے: حامد میر

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد میں سب کچھ اچھا نہیں ہے اور اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی گرما گرمی آنے والے دنوں میں کوئی بڑا طوفان برپا کر سکتی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا اسلام آباد میں سب کچھ اچھا نہیں ہے۔

اگر عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ دی تو اسلام آباد میں ہونے والی گرما گرمی بہت بڑا طوفان برپا کر سکتی ہے، چھوٹی اتحادی پارٹیاں بھی شہباز شریف حکومت کو الیکشن پر مجبور کر دیں گی۔سینئر تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا تھا اختر جان مینگل نے اپنی پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس کا ایک ہی ایجنڈا ہو گا کہ حکومت کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں۔ حکومت سے باہر ہونے کے باوجود عمران خان کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے جیسا انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ حکومت سے باہر آ گئے تو پہلے سے زیادہ خطرناک ہو جائیں گے بالکل ایسا ہی نظر آ رہا ہےانہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان حکومت سے باہر آئے ہیں وہ مختلف سیاسی کارڈ کھیل رہے ہیں اور جارحانہ حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں جبکہ حکومت دفاعی پوزیشن میں نظر آ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…