پاکستان کو سعودی عرب سے اربوں ڈالر کی امداد ملنے کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالر کی امداد ملنے کی توقع ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے اربوں ڈالر کا امدادی پیکیج رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے عہدیدار کے مطابق پیکیج میں غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے والے ڈپازٹ اور مخر ادائیگیوں پر تیل شامل ہوگا۔خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے سلسلے میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید قرض کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی، یہ درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کیلئے کی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے گئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھایا۔