اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ سورج مشرق نہیں مغرب سے نکلتا ہے تو شام پانچ منٹ بعد اسد عمر اور شبلی فراز جیسے خوشامدیوں کی ٹویٹ آ جائے گی کہ آج صبح انہوں نے خود سورج کو مغرب سے نکلتے ہوئے دیکھا ہے، بجائے اس کے کہ وہ اپنے لیڈر کی تصحیح کرتے کہ ماضی میں یہ اعزاز ترکی بھی حاصل کر چکا، سب نے وہی ٹویٹ شروع کئے۔
