وفاق نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری پر اپنا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی اس حوالے سے وزارت قانون نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا ہے،وزارت قانون کی جانب سے نیب کو لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا،تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہو جائیگی،حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کردی۔ اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔



















































