جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ایران میں ایک اوراحتجاجی کارکن کو سزائے موت کاحکم

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

لندن/تہران(این این آئی)ایران کی سپریم کورٹ نے احتجاجی کارکن محسن شکاری کو پھانسی کے بعد احتجاج کرنے والے دوسرے نوجوان کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے دوسرے احتجاجی کارکن کو سزائے موت کا اجرا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر کہا کہ

سزائے موت ایرانی احتجاجی کارکن سہند محمد زادہ کے خلاف جاری کی گئی۔ تنظیم نے سزائے موت کو “زندگی کے حق پر ایک ہولناک حملہ اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا، عالمی قانون ان جرائم پر سزائے موت کے استعمال پر پابندی لگاتا ہے جن میں جان بوجھ کر قتل شامل نہیں ہوتا ۔ تنظیم نے مزید کہا کہ محمد زادہ کو سزائے موت ایک فرضی مقدمہ کے بعد دی گئی اور اس کی گرفتاری کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد سزا کا فیصلہ سنا دیا گیا۔تنظیم نے اشارہ کیا کہ محمد زادہ کے وکیل نے مقدمے کی سماعت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ثبوت کے طور پر استعمال ہونے والی فوٹیج سے ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوتے۔گزشتہ ماہ 27 سالہ سہند محمد زادہ کو تہران کی ایک انقلابی عدالت نے عدا اللہ کے الزام کا مجرم قرار دیا تھا۔ محمد زادہ پر کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے اور سڑک بلاک کرنے کا الزام تھا جس کی اس نے تردید کی تھی۔ ایران کا پینل کوڈ جج کی صوابدید کے مطابق “زمین پر جنگ اور بدعنوانی” کے مرتکب افراد کے لیے سزائے موت یا پھانسی کو ضروری سمجھتا ہے۔یاد رہے ایران میں 16 دسمبر سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ حکومت نے جمعرات کے روز مظاہروں کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ احتجاجی کرنے والے ایک شخص کو سزائے موت دی تھی۔ ایرانی حکومت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی۔ عدلیہ نے دعوی کیا تھا کہ احتجاجی کارکن محسن شکاری ایک فسادی ہے جس نے 25 ستمبر کو تہران میں سڑک عبور کرکے ایک سکیورٹی اہلکار پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ محسن شکاری کو پھانسی دیدی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…