پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ملکی تباہی کو سمجھنے کیلئے سواتی پر تشدد اور سلمان شہباز کی واپسی کے واقعات کافی ہیں، عمران خان

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے یہ سمجھنے کیلئے اعظم سواتی پر تشدد اور این آر او ٹو کے ذریعے سلمان شہباز کی واپسی جیسے دو واقعات ہی کافی ہیں۔اپنے ٹویٹس میں عمران خان نے کہا کہ

اگر کوئی یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے تو اس کیلئے محض دو واقعات ہی کافی ہیں، 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے پیٹا گیا، ایک حصے کو گرا کر ان کے گھر پر جبراً تالے چڑھائے گئے۔عمران خان نے کہا کہ قوانین کو مکمل نظر انداز اور انسانی حقوق کو صریحاً پامالی کرتے ہوئے درج کیے گئے درجنوں مقدمات کے ذریعے اعظم سواتی کو ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے برعکس اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری کو (این آر او ٹو کے ذریعے) جھاڑ پونچھ کرکے پاک صاف کردیا گیا ہے اور وہ پاکستان لوٹ آیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ رسولِ مکرّم ؐ کی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیش نظر رہنی چاہیے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…