اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چمن میں افغان فورسز کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، 6 پاکستانی شہری شہید

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پاک افغان سرحدی شہر چمن پر افغان سرحدی فورسز کی جانب سے سولین آبادی پر بلااشتعال گولہ باری 6 شہری شہید جبکہ17زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو افغان سرحدی فورسز کی جانب سے چمن میں بلااشتعال طور پر سولین آبادی پر بھاری ہتھیاروں، مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں

6سویلین شہری شہید جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سرحدی فورسز کی جانب سے جارحیت کا موثر جواب دیتے ہوئے معصوم سولینز کو نشانہ بنانے سے گریز کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے کابل میں افغان حکام سے رابطہ کر کے صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب گولہ باری کے بعد چمن میں خوف وہراس پھیل گیااور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ فائرنگ اور گولہ باری کے واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔چمن میں سرحد پر کشیدیگی اور گولہ باری کے واقعہ کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نفاذ کردی گئی۔ترجمان سول ہسپتال داکٹر وسیم بیگ کے مطابق تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، سٹاف نرسز، اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہسپتال میں طلب کر لیا۔ترجمان کے مطابق جنرل آپریشن تھیٹر ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور شعبہ حادثات میں تمام ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ہسپتال انتظامیہ موجودہے۔ترجمان نے بتایا کہ چمن میں فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے دو افراد کی لاشیں اور پانچ زخمیوں میر وائس، بی بی راحیلہ، عبدالناصر، منظور احمد، عبدالحمید کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…