منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی گرفتاری کا دن جلد آئے گا، نواز شریف

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ہیں، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا،خود کرپشن میں ڈوبا شخص دوسروں پر الزام لگا رہاہے،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات نہیں ثابت شدہ کرپشن ہے،

بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا، بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟نواز شریف نے کہا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹرویز بنائیں، بجلی کے منصوبے لگائے، پاکستان کی خدمت کی، عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام لیں جس کی بنیاد رکھی ہو اور پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سر سے پائوں تک کرپٹ شخص دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے، عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، عمران خان پر الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ،50ارب کی کرپشن کی ہے بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں، اللہ نے ہمیں ہرجگہ سرخرو کیا، یہ جن کو کرپٹ کہتے ہیں ان کو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں۔قائد ن لیگ نے کہاکہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ایک میٹرو بنائی اور اربوں کا خرچہ کیا گیا،اس پر نیب کیس بھی بن گیا، پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،پاکستان میں انکوائریوں کا کام ڈھیلا ڈھالا ہوتا ہے ہفتے کا کام دو سال پر چلا جاتاہے، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…