پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں بھی اپوزیشن کے مظاہرے حکومت سے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش میں بھی اپوزیشن کے مظاہرے،حکومت سے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، انہوں نے حکومت سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو روکنے کیلئے ڈھاکا پولیس نے جگہ جگہ چیک پوائنٹس بنا لیے، اپوزیشن پارٹی بی این پی کے دو اہم رہنماں سمیت دو ہزار کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ڈھاکا پولیس کا کہنا تھا کہ بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلا م عالمگیر اور سابق وزیر مرزا عباس کو تشدد پر اکسانے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور بجلی کے شٹ ڈان کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، بدھ کو ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں 1 شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…