پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آڈیو میں جس گھڑی کی بات ہے وہ دبئی والی نہیں،زلفی بخاری

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی گفتگو سے متعلق گردش کرنے والی آڈیو ٹیمپرڈہے، ایڈیٹڈ ہے،کاپی،کٹ پیسٹ کرکے بنائی گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں زلفی بخاری نے کہا کہ آواز کہاں صحیح ہے

کہاں صحیح نہیں فورنزک سے ہی پتہ لگ سکتاہے، اس آڈیو کو فورنزک ضرور کرائیں ، جب بیچی نہیں تو کیسے کہہ سکتاہوں کہ گھڑی بیچی، آڈیو میں جس گھڑی کی بات ہے وہ دبئی والی نہیں، اسلام آباد سے کوئی گھڑی خریدی نہ بیچی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ گفتگو کاپی پیسٹ کرکے بنائی گئی ہے، ایک بارکوئی چیز ٹیمپرڈ ہوجائے تو بتانامشکل ہو جاتا ہے کیاصحیح ہے کیا غلط، اْس وقت کی خاتون اول سے ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی، گفتگو میں الفاظ کہیں اور سے لے کر آڈیو بنائی گئی ہے، دعوے سے کہتاہوں فارنزک سے پتہ چل جائے گا کہ آڈیو ٹیمپرڈ ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ اس وقت کی خاتون اول نے مجھ سے بیچنے کی کوئی بات نہیں کی۔پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی گھڑی جس دکان میں بیچنے کا دعویٰ کیا اس کے مالک شفیق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ شفیق سے بڑی کوشش کی بات کرنے کی رابطہ نہیں ہوا، میرے علم کے مطابق شفیق نے ہی گھڑی خریدی، شفیق پر پریشر ڈالا گیا وہ ملک سے بھاگاہواہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…