جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے، عمران خان

datetime 8  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو باس نہیں کہا، میں وزیر اعظم تھا، نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیوں کو لے کر نہیں چلنا چاہیے، الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں،

سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے،جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے زمان پارک میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر)فیض سے تعلق تب تھا جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے،جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے سے متعلق کبھی نہیں سوچا تھا،ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا، پرویز الٰہی نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ہے جیسا میں چاہوں گا وہ ویسا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی نیب اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت تھی،صرف کمزوروں پر ہاتھ ڈالتی رہی، معاشرہ اس وقت تک تگڑا نہیں ہوتا جب تک انصاف نہ ہوتا ہو۔عمران خان نے کہا کہ سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں،اگر وہ سرمایہ کاری کریں تو پاکستان کو کسی اور ملک سے مانگنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ نے جن کے نام لئے وہی نام میں نے لئے،ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی خواہش پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے،دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا، اداروں کو مارشل لا ء کی عادت پڑ گئی تھی،جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے۔عمران خان نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دین کی زیادہ معلومات دی جائیں،

میرے اوپر حملے کا اڑھائی ماہ پہلے پلان بنایا گیا، پلاننگ کے ذریعے ویڈیوز کو ریلیز کیا گیا۔اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ کے اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورتی ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔۔ عمران خان نے کہاکہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں۔پی ٹی آئی اراکین نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، پرویز الٰہی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہوں گا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…