بشری بی بی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک، زلفی بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا

8  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ مبینہ لیک آڈیو کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے فورنزک کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے

سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔آڈیو کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی شخص کو گھڑیاں بیچی گئیں، ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی، میں واضح کردوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں، فوری اسکا فرانزک کرایا جائے، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔اس آڈیو کے آغاز میں زلفی بخاری کو بشریٰ بی بی سے سلام کرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔زلفی بخاری کے سلام کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہاکہ وعلیکم سلام، کیسے ہیں آپ۔زلفی بخاری نے جواب میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں؟ بشریٰ بی بی نے کہاکہ اللہ کا شکر، الحمدللہ،خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں،گھڑیاں ان کے استعمال کی نہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ بیچ دیں، انھوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں آپ ان کو کہیں بیچ دیں۔ زلفی بخاری نے جواب دیا کہ ضرور مرشد میں کردوں گا، میں کردوں گا جی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…