عمران خان نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ٗ پی ٹی آئی صفوں میں ہلچل

8  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کیس سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت جلد سماعت کرکے فیصلہ کردے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان

کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا۔سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل علی ظفر ، الیکشن کمیشن کے وکلا، لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا ریفرنس تھا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی، جنہوں نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا۔عمران خان کے وکیل علی ظفر نے استدعا کی کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے۔الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کے لیے کمپلینٹ فائل کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کردی ہے۔نمائندہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہمیں تو عدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے، ہم کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے۔ جس پر وکیل علی ظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت اس کو روک دے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…