لاہور (آن لائن) پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 109 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد صوبہ مجموعی طور پر 1316ارب روپے کا مقروض ہو گیا۔گزشتہ مالی سال جون میں پنجاب مجموعی طور پر 1207ارب روپے کا مقروض تھا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت پر گردشی قرضوں کا حجم 3.3ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رواں مالی سال کے دوران ادائیگیوں کے اوپر 22 ارب روپے کا شرح سود ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شرح سود بڑھنے سے پنجاب حکومت پر رواں سال قرض کی ادائیگی کا حجم 92 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں