پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب صدر، وزیراعظم،ججز،فوجی وتمام سرکاری ملازمین توشہ خانہ سے تحائف وصول نہیں کر سکیں گے، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)عمران خان کے توشہ خانہ سے تحائف لے کر فروخت کرنے کا معاملہ، توشہ خانہ کے انتظام اور ضابطے کی فراہمی کے لیے قانون سازی کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر بہرہ مند تنگی کی جانب سے توشہ خانہ (مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل 2022سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کر ا دیا ہے

اس بل کی منظوری سے، صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت تمام عوامی عہدیداروں پر توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔قدیم اشیاء اور گاڑیاں وصول کنندگان کو خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوادرات کو عجائب گھروں میں رکھا جائے گا یا حکومت کی ملکیت والی سرکاری عمارتوں میں ڈسپلے کیا جائے گا۔تحفے کے طور پر موصول ہونے والی گاڑیوں کو پہلے توشہ خانہ میں جمع کرایا جائے گا تاکہ انہیں کابینہ ڈویژن کے ٹرانسپورٹ/پروٹوکول پول میں منتقل کیا جا سکے۔پبلک آفس ہولڈرز اور ان کے خاندان کے افراد کو براہ راست یا عوامی نیلامی کے ذریعے توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پبلک آفس ہولڈرز یا ان کے رشتہ داروں کو کسی بھی زمرے میں تحائف اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک آفس ہولڈر تحائف کی وصولی کی اطلاع فوری کابینہ ڈویژن کو دینے اور تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے اگر کسی پبلک آفس ہولڈر نے تحفہ کی وصولی کی اطلاع نہ دی تو اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی پر بھی اس کا اطلاق ہوگا اسپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی، اراکین صوبائی اسمبلی صوبائی کابینہ اور مشیروں پر بھی اس بل کا اطلاق ہوگا۔

اٹارنی جنرل، صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز پراسیکیوٹر جنرلز، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور ججوں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ملازمین، فوجی ملازمین، حکومت کے زیر کنٹرول کارپوریشنوں کے ملازمین، خود مختار اور نیم خودمختار اداروں کے ملازمین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

حکومت توشہ خانہ ایویلیوایشن کمیٹی قائم کرے گی۔ کمیٹی کے کنوینئر سیکرٹری کابینہ ڈویڑن اور سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویڑن ہوں گے۔سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تعلیم میں کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔توشہ خانہ ایویلیوایشن کمیٹی توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنائے گی،توشہ خانہ ایویلیوایشن کمیٹی کابینہ کو توشہ خانہ کے تحائف،

ان کی ڈسپوزل اور قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی رقم کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول اور پاکستانی سفیر موصول ہونے والے تحائف کی فہرست، پبلک آفس ہولڈرز کے ناموں کے ساتھ، کابینہ ڈویڑن کو فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،توشہ خانہ میں جمع تحائف کی قیمت کا تعین کابینہ ڈویژن ایف بی آر ماہرین کے ذریعے کرے گا۔ کابینہ ڈویژن اپنے منظور شدہ پینل پر اٹھائے گئے پرائیویٹ اپریزرز کے ذریعہ تحائف کی قیمت بھی حاصل کرے گا۔ توشہ خانہ میں جمع کیے گئے تحائف اہم سرکاری عمارتوں میں نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…