اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صدرعارف علوی کے ذریعہ عمران خان کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا اب اگر کسی نے فوج کے بارے میں بات کی ٹرولنگ کی تو پھر ایسے
پھٹے چکے جائینگے کہ یاد کرو گے بے شک وہ عمران خان ہو یا کوئی اور، یاد رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی یہ خبر دی تھی کہ صدر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبینہ طور پر متعدد مرتبہ سختی سے متنبہ کیا ہےکہ وہ پارٹی کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو نئے آرمی چیف اور فوج پر تنقید سے روکیں۔ پارٹی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ صدر علوی نے خان کو بتایا کہ نئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیلئے ادارے کی عزت ایک سرخ لکیر کی طرح ہے، جسے عبور نہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے سرکردہ ترجمان فواد چوہدری سے جب صدر علوی کے عمران خان کو بھیجے گئے پیغام کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدر اور پارٹی چیئرمین پر یہ بات واضح ہے کہ نئی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف پر تنقید نہیں ہوگی۔
صدر کے ذریعہ عمران خان کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا اب اگر کسی نے بات کی ٹرولنگ کی تو پھر ایسے پھٹے چکے جائینگے کہ یاد کرو گے بے شک وہ عمران خان ہو یا کوئی اور pic.twitter.com/pASc6zHh3Y
— Raza Butt ?️ (@SocialDigitally) December 6, 2022