بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

روسی درآمدہ تیل کی قیمت 182روپے لیٹر ہوگی

datetime 7  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن/این این آئی)وزارت توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے تیل درآمد کرنے کی صورت میںپاکستان میں پٹرول کی قیمت 182 روپے فی لٹر ہوگی اور عوام کو ریلیف دیا جاسکے گا تاہم اس حوالے سے باضابط معاہدہ کیا جائے گا

اور تمام قواعد و ضوابط کوپورا کیا جانا ضروری ہے،وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت 182 روپے فی لٹر تک ہو گی،روس سے برنٹ آئل مارکیٹ کی نسبت 26 ڈالر فی بیرل تیل سستا ملے گا،موجودہ صورتحال میں روس سے 65 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل میں تیل درآمد ہو گا،تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے بھی پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لٹر تک ہو گی،ڈالر ایکسچینج ریٹ کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لیٹر بنتی ہے،پیٹرول پر فی لٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں،موجودہ صورتحال میں روس سے تیل درآمد کیا جائے تو پیٹرول کی قیمت 42 روپے فی لٹر کم ہو سکتی ہے، اس وقت پیٹرول کی قیمت 224 روپےفی لیٹر ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف دکھانے کیلئے ہے۔مزمل اسلم نے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا، مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشن میں آئے گا؟انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے 8 ماہ بعد ان کو یاد آیا ہے کہ روس سے تیل خریدیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…