اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

ق لیگ کے ارکان نے طارق بشیر چیمہ کو چھوڑ کر عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ق لیگ ارکان اسمبلی نے پرویزالٰہی کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے ڈاکٹر محمدافضل اور چوہدری احسان الحق نے طارق بشیر چیمہ کا ساتھ چھوڑ دیا دونوں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے اپنا سیاسی مستقبل عمران خان اور پرویزالٰہی سےجوڑ لیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق چوہدری احسان الحق نے اعلان کیا ہے کہ

چوہدری طارق بشیرچیمہ سے ہماری سیاسی راہیں الگ ہو گئی ہیں چوہدری طارق بشیرچیمہ اب ن لیگ کےہوچکےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کی قیادت میں تحریک انصاف کا ساتھ نبھائیں گے بہت جلد یزمان کو نہری پانی وافر مقدار میں میسرہوگا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے خالد ججہ کے ساتھ یزمان میں واقع ان کے فارم ہائوس پر ملاقات کی اور عشائیے میں شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خالد ججہ کی جانب سے اسد قیصر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ن)کے سابق سینیٹر سعود ماجد چوہدری بھی موجود تھے جنہیں شریف خاندان کا قریبی شخص سمجھا جاتا ہے۔جب اس سیاس پیش رفت پر رد عمل اور ملاقات کی تفصیل جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو سعود چوہدری اور خالد ججہ دونوں ڈان کے نمائندے کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔سعود ماجد چوہدری کے ساتھی نے تصدیق کی کہ سابق سینیٹر نے عشائیے میں شرکت کی تاہم اصرار کیا کہ ملاقات کے دوران کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ان کے مطابق یہ دوستوں کی ملاقات کی تھی، سعود چوہدری کی مسلم لیگ (ن) سے گہری اور پرانی وابستگی ہے اور وہ پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق خالد ججہ نے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے کچھ نامور افراد کو تحصیل یزمان میں واقع اپنے آبائی گائوں مدعو کیا جہاں دیگر افراد کے ساتھ اسد قیصر بھی آئے اور رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ

انہوں نے چولستان کے وسیع صحرا میں ایک ساتھ سیر و تفریح کی اور پورا دن ایک ساتھ وقت گزارا۔مقامی سیاست پر نظر رکھنے والے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اسد قیصر کے دورے کا یزمان کی مستقبل کی سیاسی صف بندی سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے معتمد خاص طارق بشیر چیمہ ضلع یزمان کی سیاست میں سعود چوہدری کے سخت سیاسی حریف ہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ آج کل نہ صرف وفاقی کابینہ کے رکن ہیں بلکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

مقامی سیاسی حلقوں کے مطابق طارق بشیر چیمہ اپنے بیٹے ولی داد کو آئندہ انتخابات میں یزمان سے سیاست کے میدان میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل کی سیاست کا یہ منظر نامہ طارق بشیر چیمہ کے حریفوں کیلئے پریشان کن ہے جن میں سعود ماجد چوہدری اور خالد ججہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی عوامی رابطہ مہم کو بھی تیز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…