پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اوکاڑہ کانوجوان عثمان ارشد کوئٹہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ

  اتوار‬‮ 4 دسمبر‬‮ 2022  |  21:12

کوئٹہ(این این آئی) پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اوکاڑہ کانوجوان عازم حج عثمان ارشد کوئٹہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوگیا،عثمان ارشد کا ایران،عراق اورکویت سے ہوتے ہوئے تقریبا چھ ماہ کے عرصہ میں سعوی عرب پہنچنے کا پلان ہے۔پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عثمان ارشد یکم اکتوبر کواپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے روانہ ہوا تھا 25سالہ عثمان ارشد اوکاڑہ سے تقریباً ایک ماہ میں کوئٹہ پیدل پہنچا تھا،تاہم ویزہ کے حصول کے لئے عثمان ارشد کو تقریبا ایک ماہ کوئٹہ قیام کرنا پڑا،عثمان ارشد  ایران اور وہاں سے آگے عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے 5400 کلومیٹر کا سفر کرکے سعودی عرب پہنچے گا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان اور جاپانی لوگ

ٹوکیو شہر کے درمیان 16مرلے کا ایک عام سا گھر ہے‘ یہ گھر کسی بھی طرح قابل توجہ یا پرکشش نہیں‘ آپ اگر پاکستانی ہیں تو آپ اس پر توجہ دیے بغیر چپ چاپ گزر جائیں گے لیکن میں اگر آپ کو یہ بتا دوں یہ دنیا کی ساتویںبڑی کار ساز کمپنی ہونڈا کے سی ای اوکا گھر ہے تو ....مزید پڑھئے‎