جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بار بار الیکشن کے مطالبے اور موجودہ حکومت کی طرف سے مطالبے کو نظر انداز کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے۔طلب کیے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام تر تیاریوں پر بریفنگ دینگے، اس بریفنگ میں انتخابی مواد کی خریداری، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ عملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے لیئے 3لاکھ ٹن اضافی کاغذ خرید لیا۔اجلاس کے دوران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس)اور پولنگ اسٹیشن کی میپنگ سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔منگل کو ہونے والے اجلاس میں عام اتنخابات کیلئے فنڈز کی دستیابی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حکام کو انتخابی تیاریوں سے متعلق اہم بریفنگ دینگے۔  اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بار بار الیکشن کے مطالبے اور موجودہ حکومت کی طرف سے مطالبے کو نظر انداز کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…